قابض فوج کی ریاستی دہشگردی جاری مزید 3نوجوان شہید

سرینگر (نوائے وقت رپورٹ) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 3 کشمیری شہید ہو گئے۔ کشمیری میڈیا کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے  سرینگر میں نام نہاد آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے 3 نہتے نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ سرینگر اور نواحی علاقوں کا محاصرہ جاری ہے۔ قابض فوج نے مختلف سڑکوں کو رکاوٹیں لگاکر بند کر دیا۔ موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ نام نہاد سکیورٹی آپریشن میں متعدد نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی سے روکنے کیلئے مختلف علاقوں میں سکیورٹی کے اضافی دستے تعینات کر دیئے گئے۔ بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیوں میں 3 روز میں 10 کشمیری نوجوان شہید ہو چکے ہیں۔
کشمیر

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...