ملتان ، شجاع آباد، سکندر آباد، جلہ جیم، میلسی،جہانیاں، خانیوال، بورے والا، علی پور (نمائندہ خصوصی، نمائندوں سے) ہیپی نیو ائیر پر منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار یرغمال بنالئے۔ پکڑے گئے درجنوں مک مکا کے بعد رہا۔ سینکڑوں لٹر شراب برآمد۔ ملتان سے نمائندہ خصوصی ،شجاع آباد سے نمائندہ نوائے وقت ،سٹی رپورٹر سکندرآباد سے نامہ نگار کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد پولیس نے منشیات فروش شفیق عرف مون کو گرفتار کر کے 1260 گرام چرس برآمد کر لی اور ملزم کو گرفتارکرلیا۔علی پور،علی والی سے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ سٹی علی پور نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے مجاہد،شان زبیرکو پکڑ کر کثیر تعداد میں دیسی شراب برامد کر لی اور مبینہ طور پر چھوڑ دیا ۔زرائع کے مطابق پولیس تھانہ صدر اورسٹی علی پور نے5 منشیات فروشوں کو چھوڑ دیا جبکہ تھانہ صدر علی پور نے صرف ایک منشیات فروش زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے رابطہ پولیس تھانہ سٹی ڈیوٹی آفیسر نے کہا ہے کہ گرفتار شراب فروش توبہ کر چکے اس لیے چھوڑے جبکہ اسی طرح پولیس نے ملزم بلال اور ظفر اقبال سے ہوائی فائرنگ کرنے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔جلہ جیم سے نامہ نگارکے مطابق جلہ جیم کے نواحی علاقے آرائیں میں مخبر کی اطلاع پر پولیس چوکی انچارج محمد قاسم خان نے چھاپہ مارا تو اس دوران مزاحمت پر پولیس کو یرغمال بنا لیا وقوع کی اطلاع ملتے ہی تھانہ صدر تھانہ میراں پور اور تھانہ سٹی میلسی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور اپنے ساتھیوں کو چھڑوایا تھانہ صدر پولیس نے 7 افراد جن میں محمد اکرم محمد وقاص محمد آفتاب محمد عمران جوگی میاں محمد عمران اللہ دتہ اور محمد یار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ایک ملزم عمران جوگی گرفتار 68لٹر شراب چالو بھٹی اور 30 لیٹر لاہن برآمد کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارکر نا شروع کر دیئے۔میلسیسے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر 166 ڈبلیو بی کے یامین سے 30 لٹر شراب جبکہ کوٹ ملک کے محمد جاوید عرف جگا اورمحمد فاروق عرف گھنٹی سے شراب کی چالو بھٹی۔188 لٹر شراب اور 53 لٹر لاہن برآمد کی گئیسرکل پولیس نے 143 ڈبلیو بی کے ستار عرف ڈھولا سے ایک کلو 480 گرام چرس برآمد کرلی۔خانیوالسے نمائندہ خصوصی کے مطابق ضلع بھرمیں منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ مافیا کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے04 منشیات فروش اور 05 ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان گرفتارکیے ‘گرفتار منشیات فروشوں سے 02 کلو 500 گرام چرس اور 470 لیڑ شراب معہ چالوبھٹی برآمدکی گئیںجبکہ ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان سے 03 پسٹل، 01 ریوالور اور بندق 12 بور برآمدکیے گئے۔منشیات فروشوںکے خلاف کاروائیوں میں تھانہ تلمبہ،عبدالحکیم اور صدر خانیوال اورناجائز اسلحہ میں تھانہ کچا کھوہ، نواں شہر اور تھانہ صدر خانیوال میں مقدمات کا اندراج کیا گیا۔منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ میں ملوث ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے مزید انٹیروگیشن جاری ہے۔جہانیاںسے نامہ نگار کے مطابق پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد نے مخبر کی اطلاع پر چک136د س آر کے قریب سے شوکت نامی شراب فروش کو قابو کر لیا جس کے قبضے سے فروخت کیلئے لے جائی جانے والی15لٹر شراب برآمد ہوئی۔پولیس نے ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔بورے والاسیتحصیل رپورٹر کے مطابق تھانہ گگو پو لیس کے سب انسپکٹر شکیل اختر نے محمد رمضان سکنہ 225ای بی سے 35لٹڑ شراب برا ٓمد کر لی دوسری کا روائی میں تھانہ گگومنڈی پو لیس نے عاشق سکنہ 245ای بی کو 200لٹر شراب سمیت گرفتار کر لیا تیسری کا روائی میں تھانہ ماڈل ٹائون کے اے ایس ا ٓئی محمد عاطف نے عرفان سکنہ بھٹہ یو سف آ باد کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے شراب برا ٓ مد کر لی ۔
منشیات فروش گرفتار
منشیات فروشوں نے پولیس اہلکار یر غمال بنالئے پکڑے گئے درجنوں مکا کے بعد رہا
Jan 01, 2022