نیا سال، نئی صبح، نئی امیدیں: ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے پوری قوم دعاگو

 نئے خواب سجائے نئے سال کا پہلا سورج طلوع ہوگیا۔ لاہور، کراچی، پشاور سمیت کئی شہروں میں خوبصورت نظارہ دیکھا گیا۔ 2022 میں ملکی ترقی، خوشحالی، امن و استحکام کیلئے دعا کی گئی۔سال نو پر اسلام آباد، کراچی، حیدر آباد اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ کراچی میں بھی نئے سال کا پرجوش استقبال کیا گیا، آسمان ست رنگی روشنیوں سے جگمگا اٹھا۔ لاہور کے مختلف علاقوں میں بھی شہریوں نے نئے سال کا جشن منایا۔ پھولوں کے شہر پشاور میں بھی آتش بازی کر کے 2022 کو ویلکم کیا گیا۔نئے سال کو خوش آمدید کہنے شہری رات 12 بجے سے پہلے ہی سڑکوں پر نکل آئے، منچلے خوب ہلہ گلہ کرتے رہے، شہریوں نے نئے سال پر نئے عزم کا بھی اظہار کیا۔حیدر آباد کے رانی باغ میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے میلہ سج گیا۔ فنکاروں نے آواز کا جادو جگایا، بچے، بڑے سال نو کی خوشیوں میں رنگ گئے۔ صوفی میوزک پر ننھی بچی کا رقص بھی دیدنی تھا۔سال نو منانے ملکہ کوہسار مری میں بھی سیاحوں کا سیلاب امڈ آیا، لوگ خوب جشن مناتے رہے۔
 

ای پیپر دی نیشن