چین میں سال 2022 کا استقبال کرکے روانہ ہوئے ہوائی جہاز کے مسافر پھر سال 2021 میں منزل پر پہنچ گئے
پوری دنیا میں سال 2022 کو خوش آمدید کہا جا رہا ہے لیکن بہت کم لوگ ایسے ہیں جو اس سال کی آمد کو دو مرتبہ منا رہے ہیں۔ چین میں سال 2022 کا استقبال کرکے روانہ ہوئے ہوائی جہاز کے مسافر سال 2021 میں منزل پر پہنچیں گے۔ یہ انوکھے مسافر چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سال 2022 کی آمد کا جشن منا کر یکم جنوری2022 کی رات 02:19 بجے ائیر چائنا کی فلائٹ CA625 سے امریکا کے شہر لاس اینجلس کیلئے روانہ ہوئے۔ یہ پرواز 11 گھنٹے 10 منٹ کا سفر طے کرکے مقامی وقت اور تاریخ کے مطابق 31 دسمبر کی رات ساڑھے 9 بجے منزل پر پہنچے گی۔ امریکی سرزمین پر مسافروں کے اترتے وقت پھر سال 2021 ہوگا اور یہ خوش قسمت مسافر لاس اینجلس میں پھر نئے سال کا جشن منا اور دیکھ سکیں گے۔