پشاورکے ہوٹلوں میں شہریوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا

Jan 01, 2022 | 15:46

ویب ڈیسک

فی پلیٹ کھانے کی قیمت میں 20روپے اضافہ،10کی روٹی 20روپے میں فروخت کی جانے لگی

پشاورکے مختلف ہوٹلز میں عوام کو دونوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیاگیا ۔کھانے پینے کی اشیاء مہنگی کرنے سمیت 10روپے کی روٹی کے 20روپے وصول کئے جانے لگے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں ہوٹلز مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور مختلف کھانوں کی قیمتوں کو بڑھانے سمیت 10روپے روٹی کے 20وصول کرنے لگے ہیں ۔اندرون شہر سمیت پشاور صدر میں ایک پلیٹ لوبیا کی قیمت30روپے سے بڑھا کر50روپے کر دی گئی ہے جبکہ  روٹی 10کے بجائے20روپے میں فروخت کر رہے ہیں جس پر شہریوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزیدخبریں