حکومت،اپوزیشن کوملکی مفادمیں انتخابی اصلاحات کیلئے ملکرکام کرناچاہئے: چوہدری فواد حسین

Jan 01, 2022 | 19:33

ویب ڈیسک

 اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ حکومت اور حزب اختلاف کو ملک کے وسیع تر مفاد میں انتخابی، اقتصادی، سیاسی اور عدالتی اصلاحات کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

انہوں نے نئے سال کی آمد کے موقع پر آج(ہفتہ) ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ نئے سال کے آغاز پر ہمیں اختلافات ختم کرنے چاہئیں اور اپنی ذمہ داری کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں حکومت اور حزب اختلاف کے درمیان چپقلش سے عام آدمی کی نظر میں سیاستدانوں کی وقعت ختم ہو جائے گی۔

مزیدخبریں