سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے آرچ بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا نے وفد کے ہمراہ ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور نئے سال کا کیک کاٹا۔ وفد میں فادر مشتاق پیارا، سسٹر ٹریسا یعقوب، سسٹر کلیئر یوسف اور عاشر جاوید شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مسیحی برادری کی خوشیوں میں ہم برابر کے شریک ہیں کیونکہ پاکستان کی تعلیم و ترقی میں ان کا بڑا اہم کردار ہے، مسیحی برادری کی وطن سے محبت ناقابل فراموش ہے، پاکستان کی تمام اقلیتوں کی خوشیاں سانجھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ آرچ بشپ لاہور سباسٹین فرانسس شا نے چودھری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ پنجاب آپ نے پہلی بار اقلیتوں کیلئے علیحدہ وزارت قائم کی، تمام مسیحی اداروں اور املاک کو واپس کیا، چرچوں کی بحالی و مرمت کیلئے فنڈز بجٹ میں مختص کیے اور کچی آبادیوں کو مالکانہ حقوق دئیے جس پر تمام اقلیتی برادری آپ کی احسان مند ہے۔
پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی حاصل ہے، تمام اقلیتوں کی خوشیاں سانجھی ہیں: چودھری پرویزالٰہی
Jan 01, 2022 | 19:47