خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل پر 5.3ریکارڈ کی گئی،جس کے باعث شہری خوف میں مبتلا ہو گئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقے پشاور، سوات، نوشہرہ، شبقدر، مہمند، صوابی، مردان، باجوڑ، بونیر، شانگلہ، لوئردیر سمیت ملاکنڈ کے گردو نواح اور ایبٹ آباد میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اس کے علاوہ چترال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔دوسری طرف گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد مختلف علاقوں میں شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔مزید برآں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت دیگر جگہوں پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم تاحال کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔پی ایم ڈی کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان ، تاجکستان بارڈر تھا، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 180 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔