معیشت الیکشن قومی مفاد پرسیاست کی جارہی ہے رانا ثنا

Jan 01, 2023


لاہور (این این آئی) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ معیشت‘ الیکشن اور قومی مفاد پر سیاست کی جا رہی ہے۔ عمران خان کو اقتدار میں ہوتے ہوئے بلدیاتی الیکشن یاد کیوں نہیں  آئے۔ مسٹر فراڈیا دھاندلی زدہ الیکشن چاہتا ہے۔ یہ سہولت اب ختم ہو چکی ہے۔ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات اپریل 2020ء میں ہونے تھے۔ عمران خان نے دو سال تک بلدیاتی انتخابات سے کیوں بھاگتا رہا۔ اقتدار میں رہتے ہوئے الیکشن کیوں نہیں کرائے۔ رانا ثناء نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن قانون کے مطابق ہونگے۔ دو سال تک الیکشن نہ کرانے والا چند گھنٹے میں الیکشن کرانا چاہتا ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ الیکشن کمشن کے پاس کون سی جادوکی چھڑی ہے کہ چند گھنٹے میں الیکشن کرا دے۔ چند گھنٹے میں شفاف الیکشن نہیں‘ صرف جھرلو الیکشن ہو سکتا ہے۔ اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کا کیا قصور ہے کہ انہیں حق رائے دہی سے محروم کر دیا جائے۔
رانا ثناء

مزیدخبریں