سی ٹی ڈی پنجاب‘ مختلف اضلاع میں 24 آپریشن‘ 5 دہشت گرد گرفتار

Jan 01, 2023


لاہور (نامہ نگار) کاو¿نٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے کے مختلف علاقوں مےں کارروائیاں کر کے5 دہشت گردوں کوگرفتار کر لیا ہے۔ سی ٹی دی ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی پنجاب نے مختلف اضلاع میں 24انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنزکیے۔ جس میں 24 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کے دوران 5 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ‘ دھماکہ خیز و دیگر ممنوعہ مواد برآمد کر لیا۔گرفتار دہشت گردوں میں تحریک طالبان پاکستان سمیت مختلف کالعدم تنظیموں کے ارکان اسرار احمد‘ فاروق شاہ‘ سیف اللہ‘سید شاہ زیب اقبال اوراحمد خان ولد عبدالحکیم خان شامل ہیں۔ دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز 5960 گرام، ایک آئی ای ڈی بم‘ سیفٹی فیوز 6.9 فٹ، 3 ڈیٹونیٹرز‘ 2 پستول 30 بور معہ 21 گولیاں، ایک بیٹری، ایک رسید بک، کالعدم تنظیم کے 15 پمفلٹ، 2 موبائل فون، تحریک طالبان پاکستان کی ایک مہر اور 16330روپے نقدی برآمد کر لیے گئے ہیں۔ دہشت گرد اہم تنصیبات، دہشتگردانہ کارروائی اور مذہبی مقامات کو ٹارگٹ کرنا چاہتے تھے۔ مبینہ دہشت گردوں کے خلاف شیخوپورہ، ڈی جی خان اور ملتان میں مقدمات درج کر کے ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاوہ ازےں رواں ہفتے کے دوران سی ٹی ڈی پنجاب نے مقامی پولیس کے تعاون سے صوبہ بھر میں مختلف شہروں میں 504 کومبنگ آپریشنز کیے گئے۔ ان کومبنگ آپریشنز کے دوران 21682 افراد کو چیک کیا گیا، 153 مشتبہ افراد کو گرفتار، 123 ایف آئی آر درج کی گئیں۔
سی ٹی ڈی پنجاب

مزیدخبریں