لاہور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت لاہور مےںسخت سردی اور دھند کے باوجودگزشتہ رات 12بجتے ہی سال نو 2023 ءکے موقع پر منچلے موٹر سائےکلوں اور گاڑےوں مےں ٹولےوں کی شکل مےں ہلڑ بازی کرتے ہوئے سڑکوں، بازاروں اور اہم شاہراہوں پر نکل آئے۔ ون وےلنگ، موٹر سائےکل پر کرتب کرنے کے علاوہ شراب کے نشے مےں دھت ہو کر منچلوں کے سڑکوں پر ڈانس بھنگڑے، خواتےن سے بدتمےزی، ہےپی نےو ائےر کے نعرے، شور و غل کےا۔ مختلف علاقے ہوائی فائرنگ سے گونج اٹھے۔ پولےس کی دوڑےں لگ گئےں اور متعددمنچلوں کی گرفتارےاں عمل مےں آئےں۔ پولےس کا مال روڈ سمےت دےگر علاقوں مےں لاٹھی چارج سے چند منچلے زخمی ہو گئے۔ ٹرےفک کا نظام درہم برہم ہو گےا۔ تفصےلات کے مطابق نئے سال کے شروع ہوتے ہی گزشتہ رات 12 بجے منچلے موٹر سائےکلےوں جبکہ فےملےز بھی گاڑےوں پر باہر نکل آئےں۔ مال روڈ، گلبرگ، ڈےفنس، فےروز پور روڈ، جےل روڈ فوٹرےس سٹےڈےم سمےت اہم مقامات پر منچلوں نے ہلڑبازی شروع کر دی۔ روڈ بلاک کر کے ڈانس، بھنگڑے اورآتشبازی کا مظاہرہ کےا گےا۔ ٹرےفک حادثات مےںچند افراد زخمی ہوگئے۔ پولےس نے درجنوں منچلوں کو مختلف تھانوں مےں موٹر سائےکلےوں سمےت بند کر دےا۔ ان نوجوانوں نے نئے سال کا آغاز تھانوں کی حوالاتوں سے کےا جبکہ سردی کی شدت مےں بھی گرفتار منچلوں کے والدےن عزےز واقارب تھانوں کے باہر جمع ہو گئے۔ شہری موبائل فونز کے ذرےعے اپنے پےاروں کو نئے سال کی مبارکباد پےش کرتے رہے۔ شہر کے مختلف علاقوں مےں فارم ہاو¿سز ہوٹلوں، گےسٹ ہاو¿سز مےں شراب و ڈانس پارٹےاں منعقد ہوئےں۔ شہر کے پوش علاقوں ڈےفنس، ماڈل ٹاﺅن، شادمان، گلبرگ، رائے ونڈ، کےنٹ، مےں پرائےوےٹ طور پر محفلےں سجائی گئےں جبکہ لاہوری اندورن شہر مےں بار بی کےو، کھابوں سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ پولےس ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر پابندی پر عملدرآمد کرنے مےں ناکام رہی۔ مال روڈ، لبرٹی، آزادی فلائی اوور، ایم ایم عالم روڈ، ڈیفنس مین بلیوارڈ میں خصوصی دستے تعینات کئے گئے ہےں۔ کراچی میں شہریوں کی بڑی تعداد نے سال2022ءکے آخری سورج کو الوداع کہنے کیلئے ساحل سمندر کا رخ کیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو 'سی ویو' پر آنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال کے موقع پر شہری 'سی ویو' پر سیر و تفریح کیلئے آ سکتے ہیں، ساحل پر کوئی پابندی نہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد ساحل سمندر کے سی ویو اور دیگر مقامات پر پہنچ گئی اور سال کے آخری سورج کے ڈوبنے کا نظارہ کیا۔ حیدرآباد کے شہریوں کی بڑی تعداد جامشورو کے مقام المنظر پر جمع ہوئی۔ شہریوں نے دریائے سندھ میں پھول ڈال کر سال 2022 ءکے آخری سورج کو الوداع کیا۔ شہریوں نے آخری سورج کے ساتھ تصاویر بھی۔ نئے سال کے آغاز پر ملک بھر کی مساجد میں ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ سکھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کیلئے آنے والوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس سال ہم نے یہ عہد کرنا ہے کہ اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ دوسری جانب جانشین مفتی اعظم پاکستان حضرت مفتی محمد ابراہیم قادری، تنظیمات اہلسنت سکھر کے چئیرمین مشرف محمود قادری و دیگر نے اپنے پیغامات میں کہا کہ نیا سال ملک سے نفرتوں کے خاتمے کا ہوگا اور اپنے ارض پاک کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ آتش بازی، فئرنگ ڈھول دھماکوں سے اجتناب کر کے نئے سال کا استقبال عبادات کے ساتھ کریں۔ دوسری جانب آسٹریلیا میں نئے سال کی آمد پر سڈنی ہاربر پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ سال نو 2023ءکا استقبال کرنے کیلئے لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
نیا سال
نیا سال ‘ 12 بجتے ہی جشن‘ منچلوں کی ہلڑ بازی‘ ہوائی فائرنگ ‘ کئی گرفتار
Jan 01, 2023