راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جو عوام کے ساتھ ہاتھ کرے گا وہ پچھتائے گا ترسیلات زر برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی مہنگائی 30 فیصد بڑھ گئی انہوں نے کہا کہ 10 جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں اور نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہو جائے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ دس ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا عنقریب ان کے کیسوں اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی شیخ رشید احمد نے کہا کہ معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی 77 وزراء میں اسحٰق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے۔
شیخ رشید