ٹرین افتتاح پر انتہا پسندوں کے  نعروں پر مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ  ممتا بینر جی کا احتجاج‘ سٹیج پر بیٹھنے سے انکار

کولکتہ (اے پی پی) بھارت میں ہندوتوا وزیر اعظم نریندر مود ی نے ریاست مغربی بنگال کی پہلی وندے بھارت ایکسپریس کا افتتاح کیا۔ ہاوڑہ ریلوے سٹیشن پر ہونے والی اس افتتاحی تقریب میں جب ریاست کی وزیر اعلی ممتا بینر جی شرکت کیلئے پہنچیں تو بی جے پی کارکنوں نے جئے شری رام  کے نعرے لگانے شروع کر دیئے، جس پر وزیر اعلی نے شدید احتجاج کیا اور سٹیج پر بیٹھنے سے انکار کر دیا۔

ای پیپر دی نیشن