سٹیٹ بنک کے فیلڈ دفاتر پرانے نوٹوں کی تبدیلی کیلئے رات 8 بجے تک کھلے رہے

Jan 01, 2023


لاہور(کامرس رپورٹر)سٹیٹ بنک کے فیلڈ دفاتر پرانے ڈیزائن کے متروکہ نوٹوں کی تبدیلی کے لیے ہفتہ کے روز بھی رات 8بجے تک کھلے رہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق  10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے بنک نوٹوں کے تبادلے کی مقررہ آخری تاریخ 31 دسمبر 2022ء مقرر کی گئی۔

مزیدخبریں