لاہور(خبرنگار)واٹر اینڈ سینیٹیشن ایجنسی (واسا ) لاہور میں اپنے فرائض منصبی نبھانے والے 13 ملازمین سبکدوش ہو گئے۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے ریٹائر ہونے والے ملازمین کو واجبات کے چیک پیش کیے۔انہوںنے سبکدوش ہونے والے ملازمین کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واسا کی بہتری کیلئے ملازمین کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔