لاہور(نامہ نگار) سی سی پی اورلاہورغلام محمود ڈوگر کی صدارت میںڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں اردل روم منعقد ہوا۔انہوںنے ایس ایس پی ایڈمن عاطف نذیر کے ہمراہ لاہور پولیس کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے مسائل سنے۔ آپریشن، انوسٹی گیشن ونگز اور سکیورٹی ونگز کے علاوہ ڈولفن سکواڈ،پولیس ریسپانس یونٹ، اینٹی رائٹ فورس سمیت مختلف یونٹس میں تعینات150 سے زائدحاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے۔انہوں نے مسلسل 4 گھنٹے ملازمین کی شنوائی کی اورحل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ پولیس ملازمین کی ویلفیئر کے 25 درخواستوں پر احکامات دیئے۔ ٹرانسفر‘ پوسٹنگ اور چھٹیوں کی 58 درخواستوں پر دادرسی کی۔
سی سی پی او کا اردل روم ‘150سے زائد ملازمین پیش ‘شنوائی کیلئے احکامات
Jan 01, 2023