فیصل آباد‘قصور (نمائندہ نوائے وقت) فیصل آباد خاتون‘ قصور اے ایس آئی ‘ کوٹ رادھا کشن میںکانسٹیبل نے خود کشی کرلی۔ غربت، بے روزگاری اور مہنگائی کے باعث خراب گھریلو حالات کے نتیجے میں ہونے والے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر نگینہ بی بی زوجہ عامر علی سکنہ 461 ج ب نے زہریلا کیمیکل نگل لیا ۔اے ایس آئی تھانہ ہڈیارہ میں تعینات تھا، گھریلو حالات سے دلبرداشتہ ہوکر پسٹل سے خودکو سینے پر گولی مار لی۔ کوٹ رادھا کشن کے علاقے بونگہ بلوچاں میں 24/23سالہ اللہ توکل نے گھریلو ناچاقی پر اپنے سسرال بستی لال شاہ میں گلے میں رسی ڈال کر پھندا لگا کر خودکشی کر لی ہے۔