لیگی ایم این اے محمد اشرف کی درخواست ضمانت‘ تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب

لاہور (خبر نگار) سیشن کورٹ لاہور نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چوہدری محمد اشرف کی درخواست ضمانت پر سماعت کی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے ریکارڈ طلب کر تے ہوئے سماعت 2 جنوری تک ملتوی کردی ڈیوٹی جج عمر بھٹی نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ لیگی ایم این اے پر سرکاری زمین کے کاغذات میں ردبدل کرکے اپنے نام کرانے کا الزام ہے درخواست ضمانت میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن نے سیاسی بنیادوں پر مقدمے میں گرفتار کیا تفتیش مکمل ہوچکی ہے عدالت ضمانت منظور کرے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...