ترقی کا سفر روکا گیا، گیا سال سیاست کا سیاہ ترین سال: شاہ محمود


ملتان (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ2022ء ملکی سیاست کا سیاہ ترین سال تھا، ایک سازش کے ذریعے منتخب حکومت کا تختہ الٹ کر عوامی مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، چلتی ترقی کا سفر روک دیا گیا۔ نا اہل اور امپورٹڈ حکمرانوں کی وجہ سے ملکی معیشت کا بھٹہ بیٹھ گیا۔ تمام اعشارئیے مثبت سے منفی میں چلے گئے۔ حکومت نے 8ماہ میں اپنے خلاف کیسز ختم کروائے اور عوام کے منہ سے نوالہ چھین لیا، مہنگائی 70 سال کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔ سیاسی عدم استحکام عروج پر پہنچ گیا، ملک شدید ترین بحرانوں کی زد میں ہے، بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل فوری اور شفاف انتخابات ہیں، حکومت کو ملک بچانے کیلئے فوری انتخابات کروانے ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156، پی پی 217 میںسیوریج منصوبوں کے افتتاح اور استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا ضمنی انتخابات میں قوم نے دو مرتبہ امپورٹڈ حکمرانوں کو شکست دیکر پیغام دیا کہ حکمرانوں کو اقتدار سے الگ ہونا چاہیے اور ملک کے مستقبل کا فیصلہ عوام کو کرنے دیا جائے۔ تحریک انصاف کی مقبولیت اور اپنی شکست سے گھبرا کر حکمران الیکشن سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...