129افغان خواتین کو سزا پوری ہونے پر ڈی پورٹ کردیا جائیگا، شرجیل میمن 


کراچی (این این آئی)سندھ کے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کراچی کی ویمن جیل میں 129افغان غیر قانونی تارکین وطن خواتین قید ہیں جنہیں 2 ماہ قید کی سزا پوری ہونے کے بعد ڈی پورٹ کر دیا جائیگا۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر شرجیل میمن نے افغان خواتین اور بچوں کی جیل میں زیر حراست سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصاویر کو جعلی قرار دیا اور کہا یہ تصویریں سندھ کی کسی بھی جیل کی نہیں ہیں۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ کراچی میں 129 افغان خواتین ویمن جیل میں قید ہیں، افغان خواتین کے ساتھ ان کے 178 بچے بھی جیل میں ہیں جو قیدی نہیں ہیں

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...