ہوائی اڈوں کی آئوٹ سورسنگ منظور ی ، ایوی ایشن ملازمین میں تشویش 

Jan 01, 2023


راولپنڈی (اکمل شہزاد سے) ملک تین بڑے ہوائی اڈوں , جناح انٹرنیشنل کراچی, اسلام آباد انٹرنیشنل اور علامہ اقبال انٹرنیشنل لاہور کی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آٹ سورسنگ کا عمل شروع کرنے کی ہدایات کے بعد سول ایوی  ایشن کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی،سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق قطر حکومت اور انویسٹمنٹ گروپ کے ساتھ تمام معاملات طے ہو چکے ہیں ، دوسر ی جانب آوٹ سورسنگ کے  عمل میں تمام متعلقہ اداروں  نے اقدامات تیز کردیئے، گزشتہ تین سال سے ایئر پورٹس کو آئوٹ سورس کرنے اور سو ل ایوی ایشن کی اتھارٹی اور آپریشن کو الگ الگ کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے تھے پاکستان ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن نے ایئرپورٹس کی آئوٹ سورسنگ و فروخت کے فیصلے کے خلاف عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا، سرپرست اعلی ایئرکرافٹ اونرز اینڈ آپریٹرز ایسوسی ایشن عمران اسلم خان نے کہاہے کہ ایرپورٹس کی فروخت کے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہیں، حکومت کا یہ فیصلہ قوم بالخصوص آئندہ آنے والی نسلوں کے ساتھ بہت بڑی زیادتی کی جارہی ہے۔

مزیدخبریں