کراچی ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100سے ذائد ملازمین کو برطرف جر دیا

Jan 01, 2023


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے 100 سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا، ایم ڈی اے نے محکمہ انجینئرنگ، پبلک ہاو¿سنگ اور لینڈ ڈپارٹمنٹ انکروچمنٹ سیل کے ملازمین کو نکالا۔برطرف ملازمین میں سب انجینئر، کلرک اور آفس انچارج بھی شامل ہیں۔رکن صوبائی اسمبلی راجہ عبدالرزاق بلوچ کا کہنا تھا کہ ملازمین کو بے روزگار کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے، وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے بھی شکایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے سامنے بھی احتجاج کروں گا، اس مہنگائی کے دور میں بے روزگار کرنا بڑا ظلم ہے۔
ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی

مزیدخبریں