لاہور(خبرنگار)ڈی سی لاہور محمد علی کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، ایجوکیشن، پاک آرمی، پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس، پنجاب پولیس، کے اعلی افسران نے شرکت کی۔ 2017 تک کی مردم شماری سے آگاہ کیا گیا۔ڈی سی لاہور محمد علی نے کہا کہ اس سال جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مردم شماری کی جائے گی اور ٹیبلیٹس کے ذریعے ڈیٹا انٹری کی جائے گی اور QR کوڈ سینڈ کیا جائیگا۔
ڈی سی کی زیر صدارت مردم شماری کے حوالے سے اجلاس
Jan 01, 2023