لاہور(سپیشل رپورٹر) معذور افراد اور سپیشل بچوں کے بنیادی حقوق کی فراہمی کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا گیا ۔اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیاکہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن کے حکم پرامپاورمنٹ پرسن ود ڈس ابیلیٹی ایکٹ 2022 بلا آخر منظور کرلیا گیا ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ رولز اور ریگولیشن بنانے کیلئے ایڈوائزی کونسل کی تشکیل کا حکم جاری کرے۔