لاہور (سپورٹس رپورٹر)قومی سنوکر چیمپئن شپ میں دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں شکست ہوگئی۔ دفاعی چیمپئن محمد سجاد کو پری کوارٹر فائنل میں سربْلند خان نے 3-5 سے ہرادیا۔ذوالفقار اے قادر بھی اگلے مرحلے میں نہ پہنچ سکے، وہ شاہد آفتاب سے پورے 9 فریمز کے دلچسپ مقابلے کے بعد مات کھا گئے۔سابق جونیئر عالمی امیچر چیمپئن نسیم اختر بھی آخری آٹھ کھلاڑیوں میں آگئے، اْنہوں نے عبدل جاوید کو 0-5 سے آئوٹ کلاس کیا اور تیسرے فریم میں 125 کا بریک بھی کھیلا۔کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرنے والے دیگر کھلاڑیوں میں عادل اے جبار، شان نعمت، اویس اللہ منیر، آکاش رفیق اور سلطان محمد شامل ہیں۔