دعا منگی ‘بسمہ اغوا کیس: عینی شاہدین نے مرکزی ملزم شناخت کرلیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے ضلع جنوبی کی جوڈیشل مجسٹریٹ میں دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مرکزی ملزم کو اغوا کے تین مقدمات میں تین عینی شاہدین نے شناخت کرلیا۔دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کی سماعت کے دوران مرکزی ملزم آغا منصور کو شناخت  پریڈ کیلئے پیش کیا گیا۔عینی شاہدین میں دعا منگی کے اغوا کے وقت زخمی ہونے والا دوست بھی شامل تھا۔اینٹی وائلنٹ کرائم سیل(اے وی سی سی)پولیس نے کہاکہ ملزم دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس میں مفرور تھا، ملزم آغا منصور دعا منگی اور بسمہ اغوا کیس کا ماسٹر مائنڈ ہے۔پولیس حکام کے مطابق دعا منگی اغوا کیس میں 5ملزمان گرفتار ہیں، دعا منگی کو نومبر 2019میں ڈی ایچ اے سے اغوا کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ دعا منگی کو 30 نومبر 2019 کی رات خیابان بخاری سے اغوا کیا گیا تھا، اغوا کاروں نے دعا منگی کے دوست حارث سومرو کوگولی مار کر زخمی بھی کیا تھا، واقعیکا اغوا اور اقدام قتل کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا تھا۔30 نومبر2019 کو اغوا ہونے والی دعا منگی ایک ہفتے بعد گھر پہنچ گئی تھی۔

ای پیپر دی نیشن