اسلام آباد(خبرنگار)سال 2022 میں اساتذہ اور تعلیمی اداروں کے زیادہ تر مسائل میں زیر التوا رہے ۔ وفاقی کالجوں کے بہت سے ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام اور بی ایس پروگرام بند کر دیے گئے تھے جس سے کالجوں کی اعلی تعلیم پر منفی اثر پڑا۔ اساتذہ کے مکان کے کرایے کی مد میں ادائیگی سے محروم رہے جس کی وجہ سے ان کے کے گھروں کے مالکان ان سے ناخوش ہیں۔ وفاقی نظامت تعلیمات کی غیر موثر پالیسیوں کی وجہ سے طلبا کے سیکھنے کے عمل میں کوئی خاطر خواہ تبدیلی نہیں آئی۔اسلام آباد کے بی ایس اور ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز کے طلبا اور طالبات راولپنڈی کے کالجوں کے طلبا اور طالبات کی نسبت پانچ گنا زیادہ فیس ادا کرتے رہے۔