مہنگائی اوربے روزگاری کا طوفان شہریوں کیلئے ناقابل برداشت ،چوہدری اظہر  

Jan 01, 2023


اسلام آباد(خبر نگار )مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری اظہر نے کہا مہنگائی،بیروزگاری اور کاروبار نہ ہونے سے شہری سخت پریشان ہیں اور وہ معاشی پناہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ پی ایم ایل این نے برسراقتدارآنے سے پہلے ملک میں خوشحالی اور عوام کی حالت بدلنے کے دعوے کیے تھے لیکن انہوں نے خدمت کرنے کی بجائے اپنی جیبیں بھرنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاپرویز الہٰی کی پنجاب حکومت نے عوام کے لئے انقلابی پروگرام شروع کئے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کافی تحصیلوں کو ضلع کا درجہ دیا ۔

مزیدخبریں