سبی(نامہ نگار) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین برکت علی، ڈویژن صدر بشیر احمدلغاری، انفارمیشن سیکرٹری فخرالزماں مری ودیگر کابینہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ غیر موزوں اور جانبدار ڈائریکٹر سکولز کی موجودگی کے سبب ڈائیریکٹوریٹ آف سکولز ایجوکیشن مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ صوبہ بھر کے ہزاروں جونیئر کیڈر اساتذہ کے پرموشن کیسز گزشتہ ایک سال سے موصوف کی وجہ سے التواء کا شکارہیں۔ باربار ACR و دیگر کاغذات جمع کرانے سے اساتذہ کرام تنگ آچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈائیریکٹوریٹ کی سطح پر اساتذہ کے روزمرہ کے معاملات جی پی فنڈ، گروپ انشونس اورٹائم سکیل 20 کے معاملات کئی مہینوں سے التواء کا شکارہیں۔ دور دراز سے آنے والے اساتذہ کرام ہزاروں روپے خرچ کرنے کے بعد ڈاریکٹوریٹ آف ایجوکیشن سکولز میں اپنے جائز کام نہ ہونے سے بدظن ہوچکے ہیں۔ علاوہ ازیں موصوف کے اساتذہ کرام اور انکے نمائندوں کے ساتھ رویہ بھی انتہائی غیر مناسب ہے۔انہوں نے جاری کردہ اپنے بیان میں وزیرتعلیم بلوچستان میرنصیب اللہ مری،سیکٹری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ عبدالرؤف بلوچ ودیگر حکام سے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فوری طور پر غیر جانب دار ڈائیریکٹر سکولز بلوچستان کو ہٹا کرانکی جگہ قابل ایماندار اور فرض شناس آفیسر کی تعیناتی عمل میں لائی جاے بصورت دیگر جی ٹی اے بی سخت احتجاج کریگی جسکی تمام ذمہ داری متعلقہ حکا پر عائد ہوگی۔