وفاقی ، صوبائی حکومتیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کیلئے ایمرجنسی نافذ کریں :صدر ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی

کوئٹہ ( آئی این پی ) خدمت خلق کے مشن پر گامزن احمد ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ)کوئٹہ کے صدر منظور احمد نے کہا ہے کہ علم و ہنر کی اہمیت قرآن میں واضح کی گئی ہے لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتیں ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ دینے کیلئے ایمرجنسی نافذ کریں کیونکہ علم و ہنر کی تعلیم کو فروغ دے کر ہی پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہو سکتا ہے۔گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خواتین کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کا خواب ٹیکنیکل ایجوکیشن کو فروغ د ے کر ہی شرمندہ تعبیر کیاجاسکتا ہے۔ لہذا بلوچستان حکومت پسماندہ علاقوں میں رہائش پذیر خواتین کو ٹیکنیکل ایجوکیشن کی تعلیم مفت فراہم کر نے کے حوالے سے جامع اور ٹھوس پالیسی بنائے۔ احمدایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی (رجسٹرڈ) کے صدر منظور احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کی خواتین میں بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اگر حکومت خواتین کو ہنر مند بنا نے کیلئے عملی اقدامات کرے تویہ خواتین پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی رہ پر گامزن کردیں گیں۔ نوجوان نسل کو مختلف فنون اور ہنر مندی میں تربیت یافتہ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...