سبی (آئی این پی) نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا ہے کہ سیاست کے ذریعے ہی عوام کی خدمت کی جا سکتی ہے۔ نیشنل پارٹی کی سیاست کا محوربلوچ قوم اور سرزمین بلوچستان ہے بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالنے کیلئے غوث بخش بزنجو کے فلسفے و فکر کو اپناتے ہوئے جدوجہد یقینی بنا رہے ہیں۔ مکران میں پارٹی کارکنوں کی غیر قانونی گرفتاریاں ایرانی باڈر کو کاروبار کیلئے بند کرنا غیرقانونی ٹرائرنگ کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قومی خبر رساں ادارے آئی این پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پرنیشنل پارٹی پنجگور کے ضلعی صدر حاجی صالح محمد بلوچ بھی موجود تھے۔ نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے کہا نیشنل پارٹی بلوچستان میں تبدیلی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی فکر کو پروان چڑھا کر اہل بلوچستان کو مسائل کے گرداب سے نکالا جاسکتا ہے۔ ، نیشنل پارٹی نے ہمیشہ مظلوم ومحکوم اقوام کے حقوق کیلئے جدوجہد اور ہر فورم پر آواز بلند کی نیشنل پارٹی کی جدوجہد مظلوم و محکوم اقوام کے حقوق کا حصول ہے ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ نااہل حکمران عوام کے خون کا آخری قطرہ تک چوسنے کیلئے بے تاب ہیں عوام کی کسی کو کوئی فکر نہیں سب لوٹ مار میں مگن ہیںمہنگائی بے روزگاری جیسے پہاڑ تورے جارہے ہیں میر رحمت صالح بلوچ نے گوادر اور تربت میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے نیشنل پارٹی کے کارکنوں اور دیگر عوام الناس کے گھروں میں غیر قانونی چھاپے اور گرفتاریوں کی شدید مزمت کرتے ہوئے اسے حکومتی کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی اور مظالم کی انتہا قرار دیا تربت اور گوادر انتظامیہ عوام کی جائز حقوق کی آواز کو دباء کر محکوم اقوام کے خلاف اپنی نفرت اور تعصب کا اظہار کررہی ہے جمہوری ملک میں ہمیشہ عوام سے گفت شنید سے مسائل کی حل کیلئے راستہ بنایا جاتا ہے لیکن افسوس عوام کی آواز اور جائز مطالبات پر پیش رفت کے بجائے عوام کی آواز کو جبر تشدد سے دبانے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جارہا ہے ان تمام مسائل سے نجات پانے کیلئے نیشنل پارٹی کی بلا رنگ ونسل عوامی سیاست اور مسلسل جدوجہد جاری ہے نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر سابق صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ نے بلوچستان بھر کے کارکنوں کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیشنل پارٹی کو پیغام ہر گھر میں لے جائیں تا کہ بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد یقینی بنائی جاسکے ۔