نئے سال میں ملک کی خدمت کے عزم سے داخل ہونے کی ضرورت ،البرٹ ڈیوڈ 

Jan 01, 2023


اسلام آباد (خبرنگار)پاکستان کی ترقی،خوشحالی اور سلامتی میں ہی ہماری نسلوں کی بقا ہے نئے سال میں ملک وقوم کی خدمت کے عزم سے داخل ہونے کی ضرورت ہے ممبر قومی اقلیتی کمیشن البرٹ ڈیوڈ نے نئے سال کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آنے والے سال میں ملک کو درپیش معاشی چیلنجرز اور ایک بار پھر سر اٹھانے والے ملک دشمن دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے ہمیں ایک بار پھر سے اسی ملی یکجہتی کا مظاہرہ کرنا پڑے گا جس کا ہم نے گزشتہ سالوں میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کیا تھا اور اسکے لئے ضروری ہے کہ ہم اپنے ذاتی مفادات کو پس پشت ڈال کر قومی مفادات کو ترجیح دیں اور ایک قوم کی طرح اپنے ریاستی اداروں خاص کر پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہوکر وطن عزیز کی حفاظت و سلامتی کی جنگ لڑلیں

مزیدخبریں