نیا سال کراچی کی تعمیروترقی کا سال ثابت ہوگا۔احمد ندیم اعوان


کراچی (نیوز رپورٹر)اللہ اکبر تحریک کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا ہے کہ کراچی دنیاکے بہترین شہروں میں شمار ہوتا تھا ۔لیکن حکمرانوں کی عدم توجہ کے باعث کراچی کی حالت بہت خراب ہے۔ جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر ،سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیوریج کا گندہ پانی جگہ جگہ کھڑا ہے۔ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے شہر کا حال دیکھ کر دکھ ہوتا ہے ۔آنے والا نیا سال کراچی کی تعمیروترقی کا سال ثابت ہوگا ۔15جنوری کو ہونے والے بلدیاتی الیکشن کراچی کو برباد کرنے والوں کے لیے خوفناک ثابت ہوں گے۔ شہر کی موجودہ صورتحال اورجرائم کی بڑھتی کارروائیوں پر تشویشکا اظہار کرتے ہوئیاحمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں نیپاکستان میں سیاست کا میدان سجایا ہوا ہے۔شہری مسائل لیے دربدر پھر رہے ہیں ۔انہیں شہریوں کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔ کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلوں والا سلوک کیا جارہا ہے۔حکمران کراچی کے مسائل سے نظریں چرا رہے ہیں ۔محنت کشوں کو پناہ اور روزگار دینے والا کراچی مسائل کی آگ میں جل رہا ہے۔ لیکن حکمران اپنی موج مستی میں گم ہیں ۔سیاست عوامی مسائل کو حل کرنے ملک وقوم کی خدمت کیلئے کی جائے ۔تو اس کے بہتر اثرات مرتب ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن