کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ سید شکیل احمد نے کہا ہے کہ ہیش ٹیک # تکونہ پارک، نیشنل اسٹیڈیم کی بیرونی خوبصورتی میں اضافہ کرے گا جلد ازجلد اسے درستگی کی جانب گامزن کیا جائے، سڑکوں کی تعمیرومرمت کے ساتھ دیگر بلدیاتی مسائل کے حل کیلئے مربوط حکمت ترتیب دے کر کام سر انجام دئیے جائیں گے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے میونسپل کمشنر فہیم خان ودیگر افسران کے ہمراہ #تکونہ پارک اسٹیڈیم روڈ اور عباس ٹاؤن میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران کیا.انہوں نے موجود افسران کو ہدایت کی کہ فوری طور پر # تکونہ پارک کی حالت زار کو درست بنایا جائے، انٹرنیشنل ٹیمیں کراچی میں میچز کھیلنے آرہی ہیں، لوکیشن کے لحاظ سے نیشنل اسٹیڈیم کا بیرونی منظر خوبصورت بنانے میں مذکورہ پارک اہم کردار ادا کرے گا، عباس ٹاؤن کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی کاموں میں معیار کو ترجیح دی جائے، سڑکوں وگلیوں میں ترقیاتی کاموں سے قبل پانی وسیوریج کے مسائل حل کئے جائیں تاکہ تعمیراتی کاموں کے بعد سڑکیں متاثر نہ ہوں اس سلسلے میں متعلقہ اداروں سے کوآرڈینیشن کو مضبوط بنایا جائے، اداروں کا باہمی کوآرڈینیشن معیاری ترقیاتی کاموں کے فروغ کیلئے انتہائی ضروری ہے.میونسپل کمشنر فہیم خان نے اس موقع پر کہا کہ بہتر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلئے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی ایسٹ کی ہدایات کے پیش نظر اقدامات یقینی بنائے جائیں گے.دورے کے دوران ان کے ہمراہ سپریٹنڈنگ انجنئیر ایم اینڈای مبین شیخ، سپریٹنڈنگ انجنئیر بی اینڈآر سلمان میمن، سینئیر ڈائریکٹر توقیر عباس، سینئیر ایگزیکٹیو انجنئیر امتیاز بھٹو، ایگزیکٹیو انجنئیر جمال عباس ودیگر افسران بھی موجود تھے.