شیرشاہ کالونی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیاگیا‘ امیر مولانا عظیم اللہ عثمان


کراچی (پی پی آئی) جمعیت علمائے اسلام شیرشاہ کے امیر مولانا عظیم اللہ عثمان نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی نے شہر سمیت شیرشاہ کالونی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آئے ہوئے اہلیان علاقہ کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2022ء ملک اور شہر کو اربوں روپے کا نفع دینے والے شیرشاہ کی زبوں حالی اور حکومت کی ہٹ دھرمی کا پیغام لیکر رخصت ہوگیا۔ فنڈ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے کی سیاست نہیں چل سکتی۔ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی اور غفلت نے شیرشاہ کالونی کا انفراسٹرکچر تباہ کردیا ہے،رہی سہی کسر چھینا جھپٹی اور لوٹ مار کے بڑھتے واقعات نے پوری کردی ہے۔ جے یوآئی ''حق دو شیرشاہ کو'' تحریک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کررہی ہے۔ ترقیاتی منصوبے صرف کاغذات کی حد تک محدود ہیں۔ضلعی انتظامیہ کو حکمران جماعت کی غلامی سے فرصت نہیںمل رہی۔

ای پیپر دی نیشن