کنونیر ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا سال نو پر خصوصی پیغام

Jan 01, 2023


کراچی (نیوز رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنونیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے نئے سال 2023کے آغاز پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ دعا ہے کہ یہ سال محبتوں، ترقی اور نیک روایتوں کا امین ہو، دہشتگردی کا خاتمہ ہو اور ملک میں موجود مسائل کا بہترین حل نکلے۔ ڈاکٹر خالد مقبول نے کہا کہ ہم نئے سال کا آغاز خوشیوں، محبتوں، امن و امان اور خیر و عافیت کی دعاں کے ساتھ کر رہے ہیں اور پوری قوم بالخصوص پاکستان کے لئے دعا گو ہیں  اور یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ کشمیری بھائیوں کو حق خود ارادیت ملے اور وہ بھارت کے تسلط سے آزاد ہوں اورملک دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے، نفرتوں، احساس محرومی اور شہری علاقوں کے ساتھ ناانصافیوں کا خاتمہ ہو۔ ہمارے حکمراں اور ہمارا ملک دونوں انقلابی اقدامات سے دنیا کیلئے مثال بن جائے اور دعاگو ہوں کہ نیا سال لاپتہ ساتھیوں کی بازیابی کا سال ہو۔ ایم کیو ایم پاکستان مساوات، انصاف اور برابری کے سلوک کی بھی خواں ہے اور نئے سال پر ہر پاکستانی کو مبارکباد کے ساتھ ملک کیلئے خصوصی دعاں کی اپیل کرتی ہے۔

مزیدخبریں