جہانیاں (نمائندہ نوائے وقت) شادی کا جھانسہ ، بیوی نے آشنا اور اسکے ساتھی کیساتھ ملکر خاوند کو چھریوں کیساتھ بے دردی سے قتل کر دیا، لاش ریت کے ٹیلوں میں دبا دی، ملزمان فرار، پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ہسپتال منتقل کردی مقدمہ درج تفصیل کے مطابق چک نمبر 134 دس آر کے رہائشی محمد طارق ولد نذیر احمد نے چک نمبر 380 ڈبلیو بی کی رہائشی نادیہ بی بی زوجہ عاشق حسین کیساتھ موبائل فون پر ناجائز تعلقات استوار کر کے اسے شادی کا جھانسہ دیا گزشتہ روز نادیہ بی بی اپنے خاوند عاشق حسین کو شاپنگ کروانے کے بہانے شہر لیجا رہی تھی کہ چک نمبر 131 دس آر کے قریب ریت کے ٹیلوں میں نادیہ کے عاشق طارق عزیز نے اپنے ساتھی ولید ولد نور حسن سکنہ ٹھٹھہ صادق آباد کے ساتھ نادیہ بی بی کے ہمراہ چھرے کے پے در پے وار کرتے ہوئے اپنی خاوند عاشق حسین کو بے دردی کیساتھ قتل کرکے لاش ریت کے ٹیلوں میں گڑھا کرکے دبا دی، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اطلاع ملنے پولیس تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد موقع پر پہنچ گئی اور لاش قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی. پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں 3 نامزد ملزمان سمیت 4 کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔