پنجاب میں 12295 وکلاء کی  ڈگریوں کی تصدیق نہ ہوسکی 

 بورے والا(نامہ نگار)ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب بار کونسل کی جانب سے جمع کراوائی گئی رپورٹ کے مطابق اس وقت پنجاب میں ایک لاکھ دو ہزار نو سو سینتالیس وکلاء صاحبان میں سے صرف 66730  انرولڈ وکلاء تصدیق شدہ ہیں 12295 وکلاء کی ڈگریاں تصدیق کے لئے یونیورسٹیوں میں التوا کا شکار ہیں اور 23292 وکلاء کی تصدیق پنجاب بار کونسل میں زیر التوا ہے لہذا پنجاب بار کونسل میں انرولڈ 35587 غیر تصدیق شدہ وکلاء اس وقت عدالتوں میں پریکٹس کر رہے ہیں اور 40000 لوگ انرولمنٹ کرائے بغیر کالا کوٹ پہن کر پریکٹس کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن