ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی40 کروڑ کی مشینری خریدی نہ جاسکی ، صفائی کی صورتحال ابتر 

ملتان(عارف کالرو سے )ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی ناقص حکمت عملی کے باعث سال 2022 میں بھی صفائی کی صورتحال بنانے کے لئے 40 کروڑ روپے مالیت کی مشینری نہیں خریدی جاسکی جس کی وجہ سے شہر میں آئے روز صفائی کی صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جارہی ہے  ویسٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے  چالیس کروڑ روپے مالیت کی مشینری خریدنے کی منظوری دی تھی منظوری کے بعد مشینری کی خریداری کے لیے کمیٹیاں تشکیل دی گئیں کمیٹیوں نے کئی ماہ کی کوشش کے بعد اپنی ورکنگ مکمل کی اس دوران صوبائی حکومت نے کمپنی کا چیئرمین آدم سعید راں کو مقرر کردیا  ان کے چارج لینے سے پہلے جب مشینری کی خریداری کی حتمی اجازت لینے کے لیے کمپنی کے سابق چیئرمینکی رپورٹ پیش کی گئی تو نیا چیئرمین ہونے سے کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے دوبارہ منظوری لے جانے کا کہا گیا اس کے علاوہ کمپنی چیف ایگزیکٹو آفیسرز بار بار تبدیل ہوتے رہے جس کی وجہ سے سال 2022 میں بھی مشینری کی خریداری کا عمل تعطل کا شکار رہا  مشینری نہ ہونے کی وجہ سے خاص طور پر شہری حدود میں شامل ہونے والی نئی آبادیوں میں صفائی کی صورتحال سنگین صورتحال اختیار کر گئی ہے بلکہ شہر کے مرکزی علاقوں و شاہراؤں پر ٹوٹے ہوئے اور زنگ آلود کنٹینرز پڑے ہیں سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے  جب وہ وزیر اعظم تھے نے ملتان شہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے مقصد کے پیش نظر اس وقت کی ضرورت کے مطابق کروڑوں روپے مالیت کی مشینری دی تھی اس کے بعد کسی حکومت نے مشینری کی خریداری کے لئے فنڈز نہیں دیئے جس کی وجہ سے آبادی بڑھنے کے ساتھ ساتھ ضرورت کے مطابق مشینری کی خریداری نہیں کی گئی جبکہ اب کمپنی کے پاس فنڈز بھی موجود ہیں لیکن بیوروکریسی کے تاخیری حربوں و کمپنی کی ناقص  حکمت عملی کے باعث مشینری کی خریداری ملتان شہر کی صفائی ستھرائی شہریوں کا ایک خواب ہی رہ گیا ہے  جبکہ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے چالیس کروڑ روپے مالیت کے 150 کنٹینرز فرنٹ لوڈر پرائمری 11 ٹریکٹر ٹرالیاں 19 ہیوی لوڈر سیکنڈری 3 روڈ واشر 2 اور منی ڈمپر 68 خریدنے کی منظوری دی تھی۔

ای پیپر دی نیشن