اوچ شریف (نمائندہ خصوصی)5لاکھ کے عوض 42سالہ شہری کی 12 سالہ لڑکی سے شادی ۔تفصیلات کے مطابق احمد پور شرقیہ تھانہ ڈیرہ نواب صاحب کی حدود بستی نذیر آباد کی 12 سالہ سمیرا بی بی کی 42 سالہ امتیاز سے خاموشی سے شادی کرا دی گئی ذرائع کے مطابق 12 سالہ سمیرا بی بی کے والدین نے لالچ میں آکر 42 سالہ امتیاز کے والد اعظم جو چک 42 DNB کا رہائشی ہے سے 5 لاکھ طے ہوئے تھے کم عمر سمیرا بی بی نے اس وقت احتجاج تو کیا مگر بے سود رہا انصاف کی منتظرسمیرا بی بی نے چائلڈ پروٹیکشن اور دیگر قانون نافذ کرنے والوں اداروں سے اندرونی طور پر انصاف کی اپیل کی ہے سمیرا بی بی کا کہنا ہے کہ اتنا ظلم میرے سے برداشت نہیں ہو رہا 42 سالہ امتیاز شرابی ہے میرے سوتیلے والد نے میری والدہ کو طلاق دے دینے کی دھمکی دی تھی میری والدہ نسرین مجبور ہے میرا سوتیلا والد خادم آئے روز امتیاز کے ساتھ بیٹھ کر شراب نوشی کرتا ہے سمیرا بی بی نے مزید بتایا کہ امتیاز شراب پی کر میرے ساتھ ظلم و زیادتی کرتا ہے۔ متاثرہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور اعلیٰ حکام سے تحفظ و انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔