سعودی کابینہ کا اقاموں کی تجدید‘ خروج و عودہ کی فیس دوگنا کرنے کا فیصلہ

Jan 01, 2023

سکندرآباد (رپورٹ  رانا محمد اکرم) سعودی کابینہ  نے ملک سے باہر موجود اقامہ ہولڈر غیر ملکیوں کے اقاموں کی تجدید اور خروج و عودہ کی فیسوں کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کیمطابق روایت کے مطابق فیصلے کا نفاذ سرکاری گزٹ ام القری میں شائع ہونے کی تاریخ سے ہوا ھے. کابینہ کے نئے فیصلے کے مطابق اگر غیر ملکی سعودی عرب میں مقیم ہو تو خروج و عودہ کی  فیس 200 ریال ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سے مدت دو ماہ ہے جبکہ ہر اضافی مہینے پر ایک سو ریال فیس ادا کرنی ہوگی۔تبدیلی کے بعد اگر غیر ملکی بیرون ملک ہو اور اضافی مہینے کے لیے توسیع کرنا چاہے تو ہر اضافی مہینے کے لیے دوگنا فیس ادا کرنی ہوگی بشرطیکہ اقامے کی مدت باقی ہو۔اسی طرح ملک میں مقیم غیر ملکی اگر ملٹی پل خروج و عودہ کرانا چاہے تو اسے تین ماہ کے لیے 500 ریال فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ ہر اضافی مہینے کے لیے 200 ریال دینے ہوں گے۔تبدیلی کے بعد  بیرون ملک موجود غیر ملکی سے ہر اضافی مہینے پر دو گنا یعنی 400 ریال فیس وصول کی جائے گی۔اسی طرح گھریلو ملازمین کے علاوہ غیر ملکی کارکن کے اقامے پر افراد خانہ اگر بیرون ملک ہوں اور اقامہ ختم ہوجائے تو تجدید کے لیے ان سے دو گنا فیس وصول کی جائے گی۔

مزیدخبریں