کرپٹ افسر کو سیٹ پر نہیں رہنے دیا جائے گا، طارق زمان گجر 

Jan 01, 2023

ملتان( سماجی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب چوہدری طارق زمان گجر نے وزیراعلی شکایات سیل کو محکمہ ایکسائز کے بارے میں شکایت موصول ہونے پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس ایم ڈی اے چوک کا اچانک دورہ کیا اس موقع چیئرمین کا ایکسائز حمزہ خاکوانی ای ٹی او ملک معراج خالد ،خالد قصوری ،جام سراج، خالد اختر بھی ان کے  ہمراہ تھے مشیر وزیراعلی پنجاب چودھری طاہر زمان گجر نے محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور شکایات کے ازالہ کے لیے افیسران کو ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں سے عوامی مسائل حل نہ ہونے اور رشوت یا دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی اطلاع پر مجاز آفیسر سے پوچھ گوچھ ہوگی اورکرپٹ افسر کو سیٹ پر نہیں رہنے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت مسلم لیگ ق کا مشن اور وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کا ویژن ہے انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر محکموں میں شنوائی نہ ہو تو وزیراعلی پنجاب شکایات سیل کو اطلاع دیں۔

مزیدخبریں