حیدرآباد(بیورو رپورٹ)گورنمنٹ سیکنڈری ٹیچرز ایسوسی ایشن( گسٹا) سندھ کے جانب سے سال 2012 میں بھرتی ہونے والے اساتذہ کو بیروزگار کر کے گھر بھیجنے و ممکنہ طور پر من پسند لوگوں کو بھرتی کیے جانے کے خلاف حیدرآباد میں وزیراعلی سندھ کے معاون خصوصی صغیر احمد قریشی کے گھر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا گیا۔ اس موقع پر گسٹا رہنماؤں اعجاز کھوسو، نجیب ابڑو، علی گل ابڑو، احمد مصطفی گھلو، سعد پنہور و دیگر نے کہاکہ ہمیں صوبائی معاون خصوصی نے یقین دہانی کرائی تھی کہ 2012 ء میں بھرتی ہونے والے اساتذہ سے انکوائری کا عمل بند کیا جائے گا اور اساتذہ کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی لیکن حال ہی میں انکوائری کمیٹی نے 327 اساتذہ کو نااہل قرار دے کر رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ و سیکریٹری تعلیم سندھ کو ارسال کردی ہے۔