نواب شاہ (بیورو رپورٹ اویس قریشی )حیسکو سب ڈویژن قاضی احمد کی نااہلی کے باعث گیارہ ہزار وولٹ کی تار سے کرنٹ لگنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل بھی گیارہ ہزار وولٹ کی گری ہوئی تار سے الجھ کر اسکول کا طالب علم جھلس گیا تھا جس سے اس کی آنکھ اور ہاتھ خراب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق حیسکو سب ڈویژن قاضی احمد عوام کے لئے وبال جاں بن گیا ایک ہفتے کے دوران گیارہ ہزار وولٹ کے گری ہوئی تاروں سے الجھ کر ایک شخص موقع پر ہلاک، اسکول کا ایک طالب علم جھلس سے اپنی ایک آنکھ اور بازوں سے محروم ہوچکا ہے ۔مقامی افراد کے مطابق 48 سالہ شخص محمد بخش جو واپڈا کا پرائیویٹ لائن مین تھا گاؤں کی بجلی ٹھیک کرنے کے لئے پول پر چڑھا اس دوران حیسکو کی جانب سے بجلی بحال کردی گئی جس کی وجہ سے کرنٹ لگنے سے مذکورہ شخص موقع پر ہی ہلاک ہوگیا مقامی افراد کے مطابق انہوں نے حیسکو آفس کال کرکے بجلی بند کرنے اور شخص کی ہلاکت کی اطلاع دی تاہم کوئی بھی اہلکار جائے حادثہ پر نہیں پہنچا اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت ہلاک ہونے والی شخص کی لاش کو اتارا۔واضع رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی حق مدینہ فیڈر قاضی احمد میں زمین پر گری گیارہ ہزار وولٹ کی تار سے الجھ کر اسکول جاتے ہوئے 15 سالہ طالب علم کرنٹ لگنے سے جھلس گیا تھا جس کی ایک آنکھ اور بازوں ناکارہ ہوگئے تاہم دونوں واقعات کا تاحال مقدمہ درج ہوسکا اور نہ ہی ذمہ داران کے خلاف کوئی کاروائی ہوسکی ہے۔
ایک ہفتے میں 2 واقعات ، 11ہزار وولٹ کی تار سے طالبعلم جھلس گیا،48 سالہ شخص محمد بخش بجلی ٹھیک کرنے کے دوران چل بسا
Jan 01, 2023