کوٹری(نامہ نگار)جامشورو پولیس نے بین الصوبائی موٹر بائیک لفٹر گروہ کا کارندہ گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کے قبضے سے 14مسروقہ موٹرسائیکل اور پستول برآمد کرلی۔گروہ کے تین کارندے مفرور،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹری ریاض ملک اورایس ایچ او جامشورو حاکم علی جلبانی نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ کوٹری جامشورو اور حیدرآباد سے موٹر سائیکل چھینے والے اور چوری کرنے والے گروہ کے ایک کارندے کو گرفتار کیا ہے جس کی نشاندہی پر مختلف مقامات پر کاروا?ی کرکے مسروقہ 14با?یک برآمد کی ہیں۔گرفتار ملزم عنایت اللہ جمالی سکنہ ٹھگی فارم کوٹری سا?یٹ کا رہا?شی ہے ملزم کے تین ساتھی مفرور ہیں جنکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ با?یک لفٹر گروہ سندھ بھر میں کاروا?یاں کرتے ہیں پولیس نے برآمد مسروقہ با?یک مالکان کے حوالے کردی ہیں۔