شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار شدید سردی کی وجہ سے بیمار ہو گئے ان کو ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ڈاکٹروں کے مطابق اختر اقبال ڈار ورٹیگو بیماری کا شکار ہو گئے ہےں ان کی بیماری کی خبر پر ملک بھر میں تحریک انصاف نظریاتی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور رہنماﺅں نے ان کی صحت یابی کیلئے خصوصی دعائیں کی اختر اقبال ڈار نے بیماری کے باعث اپنی تمام سیاسی مصروفیات کو عارضی طور پر ترک کردیا ہے اور وہ ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق گھر پر ہی آرام کررہے ہیں ۔