کامونکی(نمائندہ خصوصی)نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں ، قوم کی بہتری اور معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرےں ۔ان خیالات کا اظہار پرنسپل ہوپ لینڈ سکول نیلم عامر نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ ملک کے نوجوان ہی مستقبل کے معمار ہیں اور تحریک آزادی میں بھی نوجوانوں کا ایک اہم کردار رہا ہے۔اگر آج نوجوان ایسے ہی ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں تو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے بتائے ہوئے اصول،ایمان،اتحاد اور نظم ضبط پر عمل کرنے ضرورت ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنے معاشرے میں میرٹ کے کلچر کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ترقی یافتہ ممالک کی ترقی کا راز میرٹ میں مضمر ہے ۔
نوجوان معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرےں: نیلم عامر
Jan 01, 2023