حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت)جماعت اسلامی پنجاب کے امےر مولانا جاوےد قصوری نے کہا ہے کہ آزادی کے 75سال بعد آج پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر تارےخ کی کم ترےن سطح چھ ارب ڈالر سے بھی نےچے گرچکے ہےں جو باری باری آنے والے حکمرانوں کی نااہلی اور کرپشن کا منہ بولتاثبوت ہے ۔جبکہ بعد مےں الگ ہونے والے بنگلہ دےشن کے پاس 48ارب ڈالر کے ذخائر محفوظ ہےں۔ وہ ڈاکٹر محمد ےسن انصاری کی زےر صدارت منعقدہ اجتماع ارکان کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ جس سے نائب امراءامان اﷲچٹھہ، پروفےسر محمد اےوب طاہر محمد حنےف گوندل اور محمد قاسم تارڑ نے بھی خطاب کےا۔