حافظ آباد(نمائندہ نوائے وقت) جماعت الصفہ پاکستان کے سربراہ اور معروف مذہبی اسکالر بےرسٹر سےد وسےم الحسن نقوی نے کہا ہے کہ نئے سال کی آمد پر ہلہ گلہ اور غل غپاڑے کرنا دےن اسلام کے صرےحاً خلاف ہے۔عوام کو چاہئے کہ وہ گذرے سال 2022 پر اپنا محاسبہ کرےں کہ انہوں نے اس سال کے دوران کےا کھوےا اور کےا پاےا۔ اور نئے شروع ہونے والے سال 2023کے لئے عزم کرےں کہ وہ اپنی زندگےوںکو دےن اسلام اور حضور نبی کرےم ﷺکے بتائے ہوئے طرےقوںکے مطابق بسر کرےں گے۔ان خےالات کااظہار انہوںنے ےہاں اےک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔ انہوںنے کہا کہ غےر مسلموںکی نقالی کرکے اپنی عاقبت کو خراب نہ کرےں ۔ملک کے حکمرانوںاور سےاستدانوں کو بھی چاہئے کہ وہ نئے سال کے شروع ہونے پر اپنی جھوٹی اناﺅں اور رقابتوں کے خول سے باہر نکل کر ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے کام کرےں ۔ اس موقع پر جماعت الصفہ کی جانب سے نئے سال کی خوشی مےں شہرےوں کے لئے گرم گرم جلےبےوں اور سبز چائے کے فری اسٹالز بھی لگائے گئے۔
نئے سال کی آمد پر ہلہ گلہ اور غل غپاڑہ کرنا خلاف اسلام ہے: وسےم الحسن نقوی
Jan 01, 2023