ٹبہ سلطان پور( نمائندہ نوائے وقت) سال 2022میں بھی وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے متعدد بار اعلانات کے باوجود مین ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعمیر نہ ہوسکا ایک سال کے دوران ملتان وہاڑی روڈ پر خستہ حال صورتحال کے باعث 7ہزار 3سو 72حادثات رونما ہوئے جس میں 430افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے گزشتہ 15سال سے پنجاب اور وفاقی حکومت کی جانب سے عوام کو ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر جلد شروع کروانے کا اعلان کرتے ہوئے سبز باغ دکھانے کا سلسلہ جاری ہے سال 2022میں وہاڑی، خانیوال اور ملتان کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی عوام کو سہانے خواب دکھاتے رہے لیکن وعدہ آج تک پورا نہ ہوسکا ہے۔ عوام موجودہ حکمرانوں سے مطالبہ کررہے ہیں کہ وہ رحم کرتے ہوئے ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر جلد سے جلد شروع کروائیں تاکہ حادثات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔
2022 بھی گزرگیا‘ ملتان وہاڑی روڈ کی تعمیر شروع نہ ہوئی
Jan 01, 2023